ابنا: حکومت ہندوستان اور چین اپنے آئيل ٹینکروں کا بیمہ کرکے انہیں ایران کے خلاف مغربی پابندیوں سے مستثنی رکھنے کا اقدام کررہے ہیں۔
چین کی شپنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل زانگ شوگو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے اور ایرانی تیل کی سپلائي جاری رکھنا ان کی ایسو سی ایشن کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔
یاد رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
یورپی یونین کے اس اقدام کے بعد ایران نے بعض یورپی ملکوں کو تیل کی سپلائي بند کردی ہے جس سے ان ملکوں میں انرجی کا بحران شدید ہوگيا ہے۔ ہندوستان اور چین نےبھی مغرب کی ان پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔....... /169